![]() |
|
|||||||
![]() |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
#1
|
||||
|
||||
|
السلام و علکیم دوستو آئی فون فور ایس کی آمد کے بعد لگتا تھا کہ نوکیا کمپنی اب بیٹھ جائے گی کیونکہ آئی فون فور ایس نے بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ حال ہی میں نوکیا نے اپنا نیا موبائل نوکیا پیور ویو متعارف کروا کر اپنے آپ کو ایک بار پھر پہلے نمبر پر کھڑا کر دیا ہے، نوکیا پیور ویو کی سب سے حیرت انگیز کمال اس کا اکتالیس میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو کہ اب تک کسی موبائل فون میں دستیاب نہیں۔۔۔ نوکیا والوں کا کہنا ہے کہ پیور ویو آٹھ سو آٹھ مارکیٹ میں تہلکہ مچا دے گا، اس موبائل فون میں ہم نے وہ سب کچھ ڈال دیا ہے جو کہ ایک صارف سے لے کر ایک بزنس مین صارف تک کو چاہیے ہوتا ہے، نوکیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موبائل فون میں ہم نے پیور ویو کی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے، آئیے اس موبائل پر کچھ تبصرہ کرتے ہیں۔۔ Nokia 808 Pure View Nokia 808 سپر ہائی ریزولیشن موبائل فون ہے، اس موبائل میں اکتالیس میگا پکسل کا کیمرہ کارل سیز ایک بلین پکسل کی سہولت کے ساتھ نصب کیا گیا ہے، نوکیا کا کہنا ہے کہ سپر ہائی ریزولیشن پیور ویو ٹیکنالوجی پر ہم پچھلے کئی سالوں سے ریسرچ اور محنت کر رہے تھے اور اب یہ ایک مکمل طور پر ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے ، اس ٹیکنالوجی میں ایک ایک پکسل پر کام کیا گیا ہے اکتالیس میگا پکسل سے لی گئی تصویر کے پکسل اتنے صاف نظر آتے ہیں جیسے ہم کسی چیز کو حقیقت میں اپنی آنکھ سے دیکھ رہے ہوں۔۔۔۔۔ اس پیور ویو موبائل کیمرے میں تین سے چھ ایکس کا زوم دیا گیا ہے، اس موبائل میں پہلی دفعہ ہاتھ سے زوم کرنے کی سہولت دی گئی ہے، آپ اگر کوئی تصویر کھینچنا چاہتے ہیں اور اس تصویر میں کسی خاص حصے کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے ہاتھ سے ٹچ کرکے وہ حصہ بڑا کر سکتے ہیں، یہ ٹیکنالوجی پہلی مرتبہ متعارف کروائی گئی ہے۔۔ اس موبائل میں سب سے زیادہ محنت اس بات پر کی گئی ہے کہ اکتالیس میگا پکسل کا کیمرہ استعمال کرتے وقت موبائل کی سپیڈ اور موبائل پر بوجھ نہ پڑے ، اسی لئے اس موبائل میں شٹر سپیڈ سب سے تیز ہے سکینڈ کے اندر اندر یہ موبائل دوسری تصویر لینے کے قابل ہو جاتا ہے۔۔۔ اس موبائل سے کھینچی گئی تصویر کو آپ صرف اے تھری اور پوسٹر نہیں بلکہ بڑے دیو ہیکل بل بورڈز کمرشل کے لئے بھی پرنٹ کر سکتے ہیں،اس موبائل کیمرے کا رزلٹ بلکل ایک پروفیشنل کیمرے سے کھینچی گئی تصویر جتنا ہوگا۔۔ اس موبائل کو صرف کیمرے کے لئے ہی نہیں بنایا گیا بلکہ اس موبائل میں نوکیا بیلی اپ ڈیٹ ورژن استعمال کیا گیا ہے ، نوکیا بیلی اپ ڈیٹ سیمبین موبائل کی پرفارمنس کو مزید تیز اور بہتر کر دیتا ہے، موبائل میں گوریلا گلاس سکرین استعمال کی گئی ہے ، جب کہ ایک اعشاریہ تین گیگا ہاٹز کا پروسیسر، سولہ جی بی اپنی میموری اور مائیکرو ایس ڈی کی سہولت دی گئی ہے، اس موبائل فون میں ڈول بائی کے ساتھ خاص معاہدہ کیا گیا ہے، ڈول بائی آڈیو آواز کی ٹیکنالوجی کا بادشاہ مانا جاتا ہے، اس کمپنی نے نوکیا کے لئے خآص آواز ٹیکنالوجی بنائی ہے جس میں ایک سوئی کے گرنے کی آواز بھی ریکارڈ کی جا سکتی ہے، ڈول بائی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی خاص نوکیا کے موبائل کے لئے استعمال کی جائے گی اور ہم پہلی مرتبہ اس کو پیور ویو موبائل میں استعمال کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ ایک اندازے کے مطابق نوکیا اپریل میں اس موبائل فون کو یورپ میں متعارف کروا رہا ہے دوستو آپ کی اس موبائل کے بارے میں کیا رائے ہے۔۔ ضرورآگاہ کیجئے گا۔۔۔
__________________
وضو اشکوں سے کرنا تو نماز عشق ادا کرنا. |
|
#2
|
||||
|
||||
|
ScreenShot From Nokia
__________________
وضو اشکوں سے کرنا تو نماز عشق ادا کرنا. |
|
#3
|
||||
|
||||
|
Ss
__________________
وضو اشکوں سے کرنا تو نماز عشق ادا کرنا. |
|
#4
|
||||
|
||||
|
Amazing One.... pata nahi r kia kia ayengay technology mein... Mansoor bhai informationdene ka bahut bahut shukriya... mobile k baray mein to ye khayal hai keh bss liya hi jaye
![]() |
|
#5
|
|||
|
|||
|
Nokia aik bari company hai aur Apple se hareef company ke tor per iska muqabla sakht ho ga. Mobile phones mai camera aur video camera ke behter se bahter meyar market mai farokht hone wale rivayati camera aur video camera ke karobar per manfi asar qayem keren gea.
__________________
|
|
#6
|
|||
|
|||
|
nice sharing bhai aur iski price kitni hoge market mai.
|
|
#7
|
||||
|
||||
|
Eik Andazay K Mutabiq Pakistani 65000...Tak ka ho ga...
__________________
وضو اشکوں سے کرنا تو نماز عشق ادا کرنا. |
|
#8
|
|||
|
|||
|
Nice info Thanx
|
|
#9
|
||||
|
||||
|
great phone.......is ki hirankun baat iss ka camera hi hai jis pe mansor bhai ney bohat zor diya ha .....i like ........
|
|
#10
|
|||
|
|||
|
wow great mobile
__________________
Make Up tips and tutorial |
|
#11
|
|||
|
|||
|
Nice info Thanx
|
|
#12
|
|||
|
|||
|
Nice info Thanx
|
|
#13
|
|||
|
|||
|
wow pyaara phone hai brother nice sharing
__________________
Home page of web hosting in Pakistan |
|
#14
|
||||
|
||||
|
wahh.....thankxx for sharing....shayaddd hi kbi aisa mobile mere hath me aayega........
|
|
#15
|
||||
|
||||
|
منصور بھائی، اتنا اچھا ریویو پیش کرنے پر مبارکباد، بہت بہت شکریہ
__________________
![]() ![]() |
|
#16
|
|||
|
|||
|
منصور آپ نے کمال کا تعارف پیش کیا ہے، شکریہ |
|
#17
|
|||
|
|||
|
kya yeh android technology ke moqable mn hoga
|
|
#18
|
||||
|
||||
|
wow great
__________________
|
![]() |
| Thread Tools | |
| Display Modes | |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| ***--Series 40 Nokia 6233 6280 5310 3600 etc Games,Themes,Applications--*** | MUNEEB_AKHTAR_RAZA | Mobile Phones General Discussion | 32 | 07-22-2011 05:11 PM |
| Ask ur Mobile Related Questionz...............* | MobashirKhan | Mobile Phones General Discussion | 2171 | 09-24-2010 09:59 PM |