✿⊱╮Apni Apni Passand ✿⊱╮

Discussion in 'Urdu Adab & Shayeri' started by Areej, May 1, 2013.

  1. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    waaaah waaaaah
     
  2. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    السلام ُ علیکم جی ۔۔۔۔۔
    بندہ پرور یہاں اپنی پسند کی شاعری ہمیں عطا کیجے ۔۔۔۔۔
    اگر آپ جیسے صاحبانِ ذوق بھی ’ واہ جی واہ ‘ پر ہمیں ٹالنے لگے تو یوں
    محسوس ہوتا ہے گویا کسی بہت سخی کے در سے ’ بابا معاف کرو ‘ کہہ دی
    گیا ہو ۔۔۔۔۔
    ر کریم آپ کی صلاحیتوں کو
     
    Zeeshanef likes this.
  3. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    تم سے پہلے وہ جو اِک شخص یہاں تخت نشیں تھا
    اس کو بھی اپنے خدا ہونے پر اتنا ہی یقین تھا

    کوئی ٹھہرا ہو جو لوگوں کے مد مقابل تو بتاو
    وہ کہاں ہیں کہ جنھیں ناز بہت اپنے تئیں تھا

    اب وہ پھرتے ہیں اسی شہر میں تنہا لیے دل کو
    اک زمانے میں مزاج ان کا سرِ عرش بریں تھا

    حبیب جالب
     
  4. Abubaker304

    Abubaker304 New Member

    جناب بہت اچھا سلسلہ ہے
    ایک آدھ شعر ہم کو بھی یاد ہے
    آپ کی نظر کرتا ہوں پسند آئے تو بھتر نا آئے تو بھی بھتر
    .
    عرض کیا ہے

    موسم تھا بیقرار تُمہیں سوچتے رہے
    کل رات بار بار تُمہیں سوچتے رہے
    بارِش ہوئی تو گھر کہ دریچے سے لگ کہ ہم
    چُپ چاپ سوگوار تمہیں سوچتے رہے
    نا معلوم
     
    Zeeshanef likes this.
  5. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں

    ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو

    اسے آواز دینی ہو، اسے واپس بلانا ہو

    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

    مدد کرنی ہو اس کی، یار کی ڈھارس بندھانا ہو

    بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو

    بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو

    کسی کو یاد رکھنا ہو، کسی کو بھول جانا ہو

    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

    کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو

    حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے يہ بتانا ہو
    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

    منیر نیازی
     
    ajmal_anjum likes this.
  6. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member


    السلامُ علیکم جی ۔۔۔۔۔
    بہت خوب ذیشان جی ۔۔۔۔۔ بس یہاں بھی سب دیر کر دیتے ہیں پوسٹ کرنے میں ۔۔۔۔۔ گویا سب پر منیر نیازی کا فسوں طاری ہے
    خوبصورت شیرنگ کے لیے شکریہ ۔۔۔۔۔
     
    Zeeshanef likes this.
  7. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    بات کرنی مجھے مشکِل کبھی ایسی تو نہ تھی
    جیسی اب ہے تری محفِل کبھی ایسی تو نہ تھی

    لے گیا چھین کے کون آج ترا صبر و قرار
    بیقراری تجھے اے دِل کبھی ایسی تو نہ تھی

    اس کی آنکھوں نے خدا جانے کِیا کیا جادو
    کہ طبیعت مری مائِل کبھی ایسی تو نہ تھی

    عکسِ رخسار نے کس کے ہے تجھے چمکایا
    تاب تجھ میں مہِ کامِل کبھی ایسی تو نہ تھی

    اب کی جو راہِ محبّت میں اٹھائی تکلیف
    سخت ہوتی ہمیں منزِل کبھی ایسی تو نہ تھی

    پائے کُوباں کوئی زنداں میں نیا ہے مجنوں
    آتی آوازِ سلاسِل کبھی ایسی تو نہ تھی

    نِگَہِ یار کو اب کیوں ہے تغافل اے دل
    وہ ترے حال سے غافِل کبھی ایسی تو نہ تھی

    چشمِ قاتل مری دشمن تھی ہمیشہ لیکن
    جیسی اب ہو گئی قاتِل کبھی ایسی تو نہ تھی

    کیا سبب تو جو بگڑتا ہے ظفر سے ہر بار
    خُو تری حُورِ شمائِل کبھی ایسی تو نہ تھی
     
    hashmie and shakeel orakzai like this.
  8. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    یارانِ رفتہ آہ بہت دور جا بسے
    دل ہم سے رک گیا تھا انہوں کا جدا بسے

    کوچے میں تیرے ہاتھ ہزاروں بلند ہیں
    ایسے کہاں سے آ کے یہ اہلِ دعا بسے

    کرتا ہے کوئی زیبِ تن اپنا وہ رشکِ گُل
    پھولوں میں جب تلک کہ نہ اس کی قبا بسے

    بلبل کہے ہے جاؤں ہوں، کیا کام ہے مرا
    میں کون، اس چمن میں نسیم و صبا بسے

    جنگل میں جیسے قافلہ آ کر اتر رہے
    یوں ہیں یہ رہروانِ عدم جا بجا بسے

    یا رب ہو واقعہ کوئی ایسا کہ وہ پری
    گھر اپنا چھوڑ کر کے مرے پاس آ بسے

    جانے سے تیرے کشورِ دل ہو گیا خراب
    ویرانہ ہے یہ اب کوئی یاں آ کے کیا بسے

    عالم ہے زیرِ خاک بھی گر تجھ کو سوجھ ہو
    کیا اک طریق ساتھ ہیں اہلِ فنا بسے

    بلبل نے آشیانہ چمن سے اٹھا لیا
    پھر اس چمن میں بوم بسے یا ہُما بسے

    حیرت ہے یہ کہ چھوڑ کے آبادیِ عدم
    اس منزلِ خراب میں ہم کیونکہ آ بسے

    ہمسائے مصحفی کے میں گھر لے دیا تو وہ
    بولے کہ "پاس ایسے کے میری بلا بسے"

    (غلام ہمدانی مصحفی)
     
  9. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    Shakeel Orakzai bhai, sab khairyat hai?
    Last Activity: May 16, 2016
     
  10. Abdul manan sabir

    Abdul manan sabir New Member

    کیسی شدت سے تجھے ھم نے سراھا ، آھا !!!
    تیری پرچھائیں کو بھی ٹُوٹ کے چاھا ، آھا !!

    آخری سانس کی لذت کوئی اُس سے پوچھے
    مرتے مرتے بھی جو بیمار کراھا ، ’’ آھا ‘‘ !!

    شعر کہنا ھے تو یُوں کہہ کہ ترا دُشمن بھی
    دُشمنی بھول کے چِلا اُٹھے ’’ آھا ، آھا ‘‘ !!!

    تیری آنکھوں میں کھٹکتا ھے مرے جیسا فقیر
    کیسا اعلٰی ترا معیار ھے ، شاھا !! آھا !!!!

    کل مرے حق میں تھا اور آج مخالف ھُوا تُو
    کیسے بدلا ھے بیاں تُو نے ، گواھا ! آھا !!

    آج بھی یاد اگر آئے تو جھوم اُٹھتا ھوں !
    ماہِ کامل تھی جبیں ، نام تھا ماھا ، آھا !
     
  11. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    salam Zeeshan bhai .......... bss thori masroofiyat thi ...... kaise hain app ??
     
  12. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    Abdul Manan bhai bahut umdaa intekhab hai
     
    Abdul manan sabir likes this.
  13. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    Walaikum Assalam Shakeel bhai. Alhamdulillah, Aap ki post dekh kar bohat khushi hoi. Jazak Allah.
     
    shakeel orakzai likes this.
  14. rekhta

    rekhta New Member

  15. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    muhabbat hai apki bhai.......... waqui UP pr aa kar bht sakoon sa r apna pan sa mehsoos hota hai........
     
    Zeeshanef likes this.
  16. Abdul manan sabir

    Abdul manan sabir New Member

    Janab bhot bhot shukriya
     
    shakeel orakzai likes this.
  17. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہُوں میں
    روز اِک موت نئے طرز کی ایجاد کرے
    پروین شاکر
     
    hashmie and Zeeshanef like this.
  18. fahadaziz321

    fahadaziz321 Active Member

    Do you want Free Internet ? Join CommHubb
    Hello

    Get Free Shares Of CommHubb Stock Plus Profit Sharing Simply For
    Joining Our Innovative Program! 100% Genuine paying site!
    Nothing Further Is Required! You Will Be An Actual Part Owner Of
    CommHubb,a Multi Billion Dollar Company!

    JOIN HERE www.commhubb.com/affiliate.php?ref=241667

    Regards
    Fahad Aziz
     
  19. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
    وہ تری یاد تھی اب یاد آیا

    آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست
    تو مصیبت میں عجب یاد آیا

    دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
    پھر تیرا وعدہ شب یاد آیا

    تیرا بھولا ہوا پیماِن وفا
    مر رہیں گے اگر اب یاد آیا

    پھر کئی لوگ نظر سے گزرے
    پھر کوئی شہر طرب یاد آیا

    حاِل دل ہم بھی ُسناتے لیکن
    جب وہ ُرخصت ہوا تب یاد آیا

    بیٹھ کر سایہ ُگل میں ناصر
    ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا

    ناصر کاظمی
     
    hashmie likes this.
  20. umairkashmiri

    umairkashmiri New Member

Share This Page