Dhoka....Aakhir kion?

Discussion in 'Urdu Adab & Shayeri' started by farooqrashid, Mar 27, 2016.

  1. farooqrashid

    farooqrashid Moderator

    Dhoka....Aakhir kion?
     
  2. farooqrashid

    farooqrashid Moderator

    Dhoka....Aakhir kion?

    dhoka.gif
     
    Sabnam Khan and innocentfairy like this.
  3. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    بہت ہی بہترین تحریر ہے بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پتہ نہیں یہ خود کو دھوکہ ہے یا پھر انتہائے جہالت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان بیٹھیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ ہم سب کو ہدایت دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
     
    Sabnam Khan, farooqrashid and zindgee like this.
  4. farooqrashid

    farooqrashid Moderator

    Aamin.
     
    zindgee likes this.
  5. zindgee

    zindgee Well-Known Member

    بہت اچھی تحریر ہے۔ فاروق صاحب آپ برا نہ مانیں تو تصویر اٹیچ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ میں بھی اپنی تحریریں شائع کیا کیجئیے۔:)
     
    farooqrashid likes this.
  6. farooqrashid

    farooqrashid Moderator

    Zindgee bhai...aap ki tajveez bila-shuba achi hey magar filhal mere liey mumkin nahi hey....is sil-siley mai aap koi madad kar saktey hen to plz zaror help karen.thnx
     
    zindgee likes this.
  7. zindgee

    zindgee Well-Known Member

    ضرور جناب۔۔ آپ بتائیے کس قسم کی مدد آپ کو چاہیے اردو لکھنے کے لئے۔
    دیکھیں اپنے سسٹم پر خواہ وہ ونڈوز ہو یا لنکس اردو انسٹال کرنا کچھ مشکل نہیں ۔ پھر جہاں چاہیں آپ اردو لکھ سکتے ہیں اور آج کل تو بہت ساری ویب سائٹس پر خودکار اردو موجود ہوتی ہے۔ عرفان صاحب سرچ میں اردو کی بجائے انگلش کےبہتر نتائج کو دیکھ کر شائد مکمل اردو والا قدم اٹھانے پر آمادہ نہیں ہیں ان کی سوچ ہے جسے کوئی بدل نہیں سکتا ۔۔۔ خواہ اردو پیجز کا آج جیسا حال ہی کیوں نہ ہو جائے۔
    آپ بتائیے آپ کو اردو انسٹالیشن کے لئے مدد درکار ہے یا کسی اور سلسلے میں؟
     
    Sabnam Khan and farooqrashid like this.
  8. farooqrashid

    farooqrashid Moderator

    I just need to convert inpage file into unicode.....nothing else.
     
    zindgee likes this.
  9. zindgee

    zindgee Well-Known Member

    اردو فورم یا کسی اردو کی ویب سائٹ کی شان تو یہ ہونی چاہیے کہ وہاں اردو میں ہی بات چیت ہو۔
    میں یہاں دو لنک دے رہا ہوں آپ فی الحال آن لائن کنورٹر سے کام چلائیے۔

    پہلا لنک
    دوسرا لنک
    امید ہے کہ فوری کام کے لئے دونوں لنک سود مند ثابت ہوں گے ۔میں آفس میں ہوں اس لئے فی الحال کسی سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک نہیں دے سکتا ۔
     
  10. Sabnam Khan

    Sabnam Khan New Member

    شبنم ہے کہ دھوکا ہے کہ جھرنا ہے کہ تم ہو
    دل_دشت میں اک پیاس تماشہ ہے کہ تم ہو

    اک لفظ میں بھٹکا ہوا شاعر ہے کہ میں ہوں
    اک غیب سے آیا ہوں مصرع ہے کہ تم ہو

    دروازہ بھی جیسے مری دھڑکن سے جڑا ہے
    دستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو

    اک دھوپ سے الجھا ہوا سایہ ہے کہ میں ہوں
    اک شام کے ہونے کا بھروسہ ہے کہ تم

    میں ہوں بھی تو لگتا ہے کہ جیسے میں نہیں ہوں
    تم ہو بھی نہیں اور یہ لگتا ہے کہ تم ہو
     
    farooqrashid likes this.
  11. Sabnam Khan

    Sabnam Khan New Member

    اعتبار_شوق اک دھوکا سہی
    اعتبار_شوق پر ہے زندگی

    سونی یادو تم سے پہلو ہے بسا
    سونی یادو تم سے کیا پہلو_تہی

    دل ہوا چھلنی تو نغمے چھن پڑے
    بانس میں روزن پڑے تو بانسری

    بے_کسی میں بھی بڑا کس_بل ہے دوست
    موت کیا ہے زیست کو ٹھکرا کے جی

    ہم خدا بھی مان لیں_گے آپ کو
    آپ پہلے ہو تو جائیں آدمی

    کیا ید_بیضا سے کم ہے داغ_دل
    معجزہ رکھتا ہوں عامرؔ_موسوی
     
    farooqrashid likes this.
  12. Sabnam Khan

    Sabnam Khan New Member

    آندھی کا کر خیال نہ تیور ہوا کے دیکھ
    دیوار ریت کی سہی اونچی اٹھا کے دیکھ

    سایہ ہوں دھوپ ہوں کہ سرابوں کا روپ ہوں
    میں کیا ہوں کون ہوں مرے نزدیک آ کے دیکھ

    اپنی ہی ذات میں تو سمندر ہوا تو کیا
    میرے لہو میں کھولتا سورج بجھا کے دیکھ

    اک روز تو لباس سمجھ کر مجھے پہن
    کچھ دیر ہی سہی مجھے اپنا بنا کے دیکھ

    میں کانچ کے مکان میں رہتا ہوں ان دنوں
    آ اے صدائے_سنگ مجھے آزما کے دیکھ

    شاید کسی چٹان سے جھرنا ابل پڑے
    پتھر کے دل پہ موم کا تیشہ جلا کے دیکھ

    آتا ہے کون کون ترے غم کو بانٹنے
    زاہدؔ تو اپنی موت کی افواہ اڑا کے دیکھ
     
    farooqrashid likes this.

Share This Page