Electrify Urdu Unicode Editor 2 with Inpage to Unicode Converter + vB post maker

Discussion in 'Software Reviews' started by Zeeshanef, Apr 22, 2013.

  1. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member


    السلام علیکم دوستو ۔
    امید ہے آپ سب خیر و آفیت سے ہوں گے۔الیکٹری فائی اردو یونی کوڈ ایڈیٹر کا پہلا ورژن کچھ سال پہلے پوسٹ کیا گیا تھا، جسے آپ سب دوستوں نے بہت پسند کیا تھا۔ اب اسی سافٹ وئر کا دوسرا ورژن حاضر ہے۔ اس میں کچھ اضافہ اور اصلاحات کی گئی ہیں۔
    آپ اِس سافٹ وئر کو بطور اردو نوٹ پیڈ کے بھی استعمال کر سکتے ہیں، فورم کے لیے اردو میں آف لائن پوسٹ بھی بنا سکتے ہیں اور انپیج اردو کے ٹیکسٹ کو اردو یونی کوڈ میں بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ اِن تمام فنکشن کے بارے میں مختصر معلومات حسبِ ذیل ہے۔

    ٭۱نپیج اردو سے یونی کوڈ اردو کنورٹر۔
    ٭ فورم کے لیے اردو میں پوسٹ بنانا۔
    ٭اردو یونی کوڈ ایڈیٹر۔

    ٭انپیج اردو سے یونی کوڈ کنورٹر۔
    اِس فنکشن کے ذریعے آپ اردو لکھتے ہوئے، بلا کسی رکاوٹ انپیج سے اردو اس سافٹ وئر میں لاسکتے ہیں۔ یہاں اِس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ انپیج اردو بالکل درست انداز میں تبدیل ہو اور بالکل اُسی طرح ہو جیسا کہ انپیج میں موجود ہو۔

    ٭ آپ اِس سافٹ وئر کے ذریعے اردو میں آف لائن پوسٹ بھی بنا سکتے ہیں، اور اُسے فورم پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اِس بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
    http://www.urdupages.com/showthread.php?t=50699

    ٭ اردو یونی کوڈ ایڈیٹر۔
    اِس سافٹ وئر میں آپ بغیر کوئی اردو کی بورڈ انسٹال کیے اردو لکھ سکتے ہیں، اردو لکھنے کے لیے اِس سافٹ وئر میں فونیٹک طرز کا کی بورڈ استعمال کیا گیا ہے۔ بالکل اُسی طرح جیسا کہ انپیج کا فونیٹک کی بورڈ ہوتا ہے۔
    اِس سافٹ کے ذریعے آپ فائل محفوظ بھی کرسکتے ہیں، اور اُسے ڈبل کلک کرکے کھول بھی سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ فائل کا پرنٹ پریویو بھی دیکھ سکتے ہیں اور پرنٹ لے سکتے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ ٹیکسٹ سرچ بھی کر سکتے ہیں۔

    نوٹ۔ اِس سافٹ وئر کو چلانے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں، ڈاٹ نیٹ فریم ورک ۴۔ انسٹال ہونا چاہیئے، اگر آپ کے کمپیوٹرمیں ڈاٹ نیٹ فریم ورک ۴ پہلے سے انسٹال نہیں ہے تو آپ کو یہ سافٹ وئر انسٹال کرتے وقت فریم ورک ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جائے گا۔ جوکہ مائکروسوفٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
    یہ سافٹ وئر ونڈوز ایکس پی اور اُس کے بعد آنے والے تمام ورژن پر چل سکتا ہے۔


    eue2.jpg
     
    Last edited: Jul 23, 2013
    abiha khan and shakeel orakzai like this.
  2. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    ذیشان بھائی ماشاء اللہ بہت عمدہ سوفٹ وئیر شئیر کیا ہے اپ نے
    اللہ اپ کو خوش رکھیں آمین۔
    میری طرف سےاس مفید پوسٹ کے لئے ایک عدد کرما پوئینٹ
    قبول فرمائیں
     
  3. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    شکیل اورکزئی بھائی سافٹ وئر پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
     
  4. YasarAli

    YasarAli New Member

Share This Page