Is Hafey Ka Lafz Ha...................(Tabeer)*

Discussion in 'Urdu Adab & Shayeri' started by Bobcut_monster, Apr 7, 2008.

  1. Bobcut_monster

    Bobcut_monster New Member

  2. Bobcut_monster

    Bobcut_monster New Member

    تعبیروں کی حسرت میں ، کیسے کیسے خواب بنے
    دولت اک دن برسے گی ، اب تو اپنی باری ہے
    اللہ جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کے دیتا ہے
    اس امید پہ ساری عمر چھپر تلے گزاری ہے
     
  3. Bobcut_monster

    Bobcut_monster New Member

    یہ کیسی تعبیر لا رہے ہیں تمہارے میرے وہ خواب سارے
    کہ میرے حصے میں آگئے ہیں زمانے بھر کے عذاب سارے
     
  4. Bobcut_monster

    Bobcut_monster New Member

    کوئی تعبیر کسی خواب میں رکھے ہوئے ہے
    میرا ساحل مجھے گرداب میں رکھے ہوئے ہے
     
  5. Bobcut_monster

    Bobcut_monster New Member

    وحشت کا اثر خواب کی تعبیر میں ہوتا
    اک جاگنے والا مری تقدیر میں ہوتا
    اک عالم خوبی ہے میسر مگر اے کاش
    اس گل کا علاقہ مری جاگیر میں ہوتا
     
  6. SitaraJee

    SitaraJee New Member

    nice word ustadji:D

    میں نے دیکھا ہے بہاروں میں*چمن کو جلتے
    ہے کوئی اس خواب کی تعبیر بتانے والا
     
    Last edited: Apr 8, 2008
  7. bluemoon

    bluemoon New Member

    sitara sis iss mein tabeer ka word to hai hi nahi:D
    nice word n shair BOB sis
     
  8. SitaraJee

    SitaraJee New Member

    :eek: :eek: :( :p :D .....
    hehehe...
    lagta hey main ney neend mey post kiya tha yeh:eek::p.....
    shayad misunderstanding ho gai hey...... post kuch or karna tha ho kuch or gaya:rolleyes: :eek: .....
    chalen khair main edit kar don ge....:eek:
    shory shory:eek:
     
    Last edited: Apr 8, 2008
  9. SitaraJee

    SitaraJee New Member



    مجھے تعبیر کی تکمیل کا فن آتا ہے
    بس اتنا کرے کوئی سنہرا خواب دے دے
     
  10. SitaraJee

    SitaraJee New Member

    اپنے خوابوں کی تعبیر بنا لے مجھ کو
    اپنے پلکوں کے جھروکوں میں*چھپا لے مجھ کو
    تمام عمر نیند کو ترسوں کیا
    اس ایک نیند کا خواب بنا لے مجھ کو
     
  11. SitaraJee

    SitaraJee New Member


    تعبیر جو مل جاتی تو ایک خواب بہت تھا
    جو شخص گنوا بیٹھا وہ نایاب بہت تھا
    میں کیسے بچا لیتا بھلا کشتی دل کو
    دریا محبت میں سیلاب بہت تھا
     
  12. SitaraJee

    SitaraJee New Member

    اشک تعبیر اور خواب ہنسی
    درد دریا ہے اور سیراب ہنسی
    کیا کروں عرض غم کے پاس اس کے
    میری ہر بات کا جواب ہنسی
     
  13. SitaraJee

    SitaraJee New Member


    آپ نے جس کو فقط جنس سے تعبیر کیا
    ایک مجبور تخیل کی خؤد آرائی تھی
    ایک نادار ارادے سے کرن پھوٹی تھی
    جس کے پس منظر تاریک میں تنہائی تھی
     
  14. SitaraJee

    SitaraJee New Member

    دیکھے ہیں جتنے خواب ان کی تعبیر تم ہو
    ڈھونڈھا ہے جسے زمانے میں*وہ تصویر تم ہو
    ہاتھوں کی لکیروں میں*جو چھپی ہے
    قسمت ہو میری تقدیر تم ہو
     
  15. SitaraJee

    SitaraJee New Member


    تو خواب ہے تعبیر سے ڈرتا کیوں*ہے اکثر
    تو خواب ہے آنکھوں*سے جھلکتا کیوں ہے اکثر
    مانا کہ بہت غم ہیں جو ملتے ہیں یہاں پر
    انسان خوشی پھر بھی ڈھونڈتا کیوں ہے اکثر
     
  16. friendfor3ver

    friendfor3ver Super Moderator

    میرے پاؤں میں کبھی حالات کی زنجیر نہ ہو
    میرے خوابوں کی بھیانک کہیں تعبیر نہ ہو
    ہے قربتوں کا یہ موسم پر اعتبار نہیں
    تجھ سے مل کر ہی بچھڑنا میری تقدیر نہ ہو
     
    Last edited: Apr 8, 2008
  17. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    ..... 1


    ہم تو اسیر ِ خواب تھے تعبیر جو بھی تھی
    دیوار پر لکھی ہوئی تحریر جو بھی تھی
    ہاتھوں پہ کوئی زخم نہ پیروں پہ کچھ نشاں
    سوچوں میں تھی پڑی ہوئی ، زنجیر جو بھی تھی​

    امجد اسلام امجد
     
  18. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    ۔۔۔۔۔ 2


    اب حرف ِ تمنا کو سماعت نہ ملے گی
    بیچو گے اگر خواب تو قیمت نہ ملے گی
    اب منزل ِ تعبیر میں ہے عشق ِ بلا خیز
    یعنی اسے پا لینے سے راحت نہ ملے گی
    تعبیر نظر آنے لگی خواب کی صورت
    اب خواب ہی دیکھو گے بشارت نہ ملے گی​
     
  19. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    ۔۔۔۔۔ 3


    ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ، ملنے کے نہیں ، نایاب ہیں ہم
    تعبیر ہے جس کی حسرت و غم ، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
    لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں ، منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک
    اے اہل ِ زمانہ قدر کرو ، نایاب نہ ہوں ، کمیاب ہیں ہم​
     
  20. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    ۔۔۔۔۔ 4


    دل یہ کہتا ہے کہ تعبیر کا گھر دیکھوں گا
    رات آنکھوں میں گزاروں تو سحر دیکھوں گا
    یہ جو ہر لمحہ دھڑکتی ہے میرے سینے میں
    اس کسک کو بھی کبھی جسم بدر دیکھوں گا​
     

Share This Page