*.......::Lafzon ki Beet Bazi "Part2"::........*

Discussion in 'Urdu Adab & Shayeri' started by Bobcut_monster, Jun 26, 2008.

  1. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    کچھ پیار محبت کے صدموں ، کچھ زہر بھرے پیمانوں سے
    جو ہوش گنوائے پھرتے ہیں ، کچھ کم تو نہیں دیوانوں سے
    ہر شمع کی فطرت ٹھہری محفل میں بلا کر جاں لینا
    مرنے کا نہیں افسوس خلش ، نسبت تو رہی پروانوں سے


    شفیق خلش

    نیا لفط ہے : ہوش
     
    shakeel orakzai likes this.
  2. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    اک ذرا ہوش گنوا دو اب تو
    سارے خدشات مٹا دو اب تو

    عقل کو سود و زیاں کا سودا
    اسکو دیوانہ بنا دو اب تو

    اگلا لفظ ۔۔۔۔۔ دیوانہ
     
    Zeeshanef likes this.
  3. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    گرچہ ہوں دیوانہ، پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب
    آستیں میں دشنہ پنہاں، ہاتھ میں نشتر کھلا

    مرزا غالب

    نیا لفظ ہے۔ فریب
     
    shakeel orakzai likes this.
  4. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    غنچوں کا فریب حسن توبہ کانٹوں سے نباہ چاہتا ہوں
    دھوکے دیئے ہیں دوستوں نےدشمن کی پناہ چاہتاہوں
    اگلا لفظ : گلہ
     
    Zeeshanef likes this.
  5. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    تم سے بے جا ہے مجھے اپنی تباہی کا گلہ
    اس میں کچھ شائبۂ خوبیِ تقدیر بھی تھا

    مرزا غالب

    نیا لفظ ۔ تاخیر
     
  6. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    یا رب تیری رحمت سے مایوس نہیں فانیؔ
    لیکن تیری رحمت کی تاخیر کو کیا کہیئے


    فانی بدایونی

    نیا لفظ ہے : مایوس
     
    Zeeshanef likes this.
  7. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    جن سے دلِ مایوس میں گرمی کی رمق تھی
    وہ لوگ بھی جب دل سے اُتر جائیں تو کیا ہو

    خورشید الاسلام

    نیا لفظ ۔ لوگ
     
  8. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    ایک اک کر کے ستاروں کی طرح ٹوٹ گئے
    ہائے کیا لوگ میرے حلقہ ءِ احباب میں تھے



    نیا لفظ ہے : حلقہ
     
    Zeeshanef likes this.
  9. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    یاد کر وه دن کہ ہر یک حلقہ تیرے دام کا
    انتظارِ صید میں اِک دیدۀ بیخواب تھا

    مرزا غالب

    نیا لفظ ۔ دام
     
  10. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں
    لو آپ اپنے دام میں‌ صیّاد آگیا

    مومن
    اگلا لفظ : محشر
     
  11. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    فارغ تو نہ بیٹھے گا محشر میں جنوں میرا
    یا اپنا گریباں چاک ۔۔۔۔۔ یا دامنِ یزداں چاک


    علامہ اقبال
    نیا لفظ ہے : چاک
     
  12. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    آرام سے ہے کون جہانِ خراب میں
    گل سینہ چاک اور صبا اضطراب میں

    نواب مصطفٰے خاں شیفتہ

    نیا لفظ ۔ جنبش
     
  13. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    منتشر ہو گئی وسعت میں ستاروں کی طرح
    تلملاتی رہی بیتاب شراروں کی طرح
    خاک صدیوں کی مگر جنبشِ پیہم کے طفیل
    متحد ہو گئی گوندھے ہوئے ہاروں کی طرح



    نیا لفظ ہے : پیہم
     
    Zeeshanef likes this.
  14. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    بقدر پیمانہٴ تخیّل سرور ہر دل میں ہے خودی کا
    اگر نہ ہو یہ فریبِ پیہم تو دم نکل جائے آدمی کا

    جمیل مظہری

    اگلا لفظ ۔ خودی
     
  15. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    ترے غرور کی صورت ، تیری انا کی طرح
    نشہ ہے میری خودی کی شراب میں کیا کیا
    میں بے نیازِ زمانہ رہا محبت میں
    زمانہ کہتا رہا میرے باب میں کیا کیا


    سرور عالم راز سرور


    نیا لفظ ہے : غرور
     
    Zeeshanef likes this.
  16. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    آئینہ دیکھ، اپنا سا منہ لے کے ره گئے
    صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

    مرزا غالب

    نیا لفظ ہے ۔ آئینہ
     
  17. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    آیئنہ ماند پڑے سانس بھی لینے سے عدیم
    اتنا نازک ہو تعلق تو نبھاوں کیسے


    عدیم ہاشمی




    نیا لفظ ہے : سانس
     
  18. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    شوقِ سفر میں گرد نہ اتنی اُڑا کہ پھر
    منزل پہ جا کے سانس بھی لینا محال ہو

    حمایت علی شاعر

    نیا لفظ ۔ سفر
     
  19. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    کہاں قاتل بدلتے ہیں فقط چہرے بدلتے ہیں
    عجب اپنا سفر ہے ، فاصلے بھی ساتھ چلتے ہیں
    وہ جس کی روشنی کچے گھروں تک بھی پہنچتی ہے
    نہ وہ سورج نکلتا ہے نہ اپنے دن بدلتے ہیں


    حبیب جالب

    نیا لفظ ہے : عجب یا عجیب
     
  20. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    منزل پہ آکے شادؔ عجب حادثہ ہو۱
    میں ہم سفر کو بھول گیا، ہم سفر مجھے

    شاد امرتسری

    نیا لفظ ۔ منزل
     

Share This Page