Urdu Bait Bazi 2016

Discussion in 'Urdu Adab & Shayeri' started by Zeeshanef, Apr 4, 2016.

Tags:
  1. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    السلام علکیم دوستو۔
    پچھلے کئی سال سے اردو پیجز پر بیت بازی کا سلسلہ چل رہا ہے، لیکن مجھے کافی تلاش کرنے کے باوجود بیت بازی کا تھریڈ نہیں مل سکا۔
    اس لیے نیا تھریڈ بنا رہا ہوں۔ امید ہے باذوق اراکین شرکت کریں گے۔

    پہلا شعر حاضر ہے۔

    کیسے کہیں کہ اُس کو بھی ہم سے کوئی لگاو ہے
    اُس نے تو ہم سے آج تک کوئی گِلا نہیں کیا

    جون ایلیا
     
    Abdul manan sabir and zindgee like this.
  2. zindgee

    zindgee Well-Known Member

    اچھا سلسلہ ہے۔
    باذوق سے یاد آیا یہاں ایک اپنے باذوق بھائی ہوا کرتےتھے
    :(
     
    Abdul manan sabir and Zeeshanef like this.
  3. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    و علیکم السلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بہت ہی اچھا کیا ذیشان بھائی کہ یہ سلسلہ شروع کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    امید ہے تمام اراکین بھرپور حصہ لینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    استاد المحترم اجمل صاحب نظر نہیں آ رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    Abdul manan sabir and Zeeshanef like this.
  4. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    ارمانِ ہم آغوشی، سُن سن کے ڈھٹائی سے !
    اِس کہنے کے میں صدقے، "پھر کہیے تو کیا ہوتا"
    داغ دہلوی​
     
    Abdul manan sabir and Zeeshanef like this.
  5. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
    نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے

    بشیر بدر
     
  6. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    یار آج میں نے بھی ایک کمال کرنا ہے
    جسم سے نکلنا ہے ، جی بحال کرنا ہے​
     
    Abdul manan sabir likes this.
  7. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    یارب! گیا کون یاں سے مہماں
    لگتا ہے یہ گھر اُداس مجھ کو

    قائم چاند پوری
     
    Abdul manan sabir likes this.
  8. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    واں تُو ہے زرد پوش یہاں میں ہوں زرد رنگ
    واں تیرے گھر بسنت ہے یاں میرے گھر بسنت
    (مومن)
     
    Abdul manan sabir and Zeeshanef like this.
  9. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    تھا بدو نیکِ جہاں سے میں عدم میں آزاد
    آہ، کس خواب سے ہستی نے جگایا مجھ کو

    قائم چاند پوری
     
  10. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    وفا میں اب یہ ہنر اختیار کرنا ہے
    وہ سچ کہے نہ کہے اعتبار کرنا ہے
    محسن نقوی​


     
    Abdul manan sabir likes this.
  11. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    یہ بھی اِک ستم تھا کہ خواب میں مجھے اپنی شکل دکھا گئے
    کبھی نیند برسوں میں آئی تھی، سو اِسی طرح سے جگا گئے

    جعفر علی حسرت
     
  12. Abdul manan sabir

    Abdul manan sabir New Member

    یوں جستجوئے یار میں آنکھوں کے بل گئے
    ہم کوئے یار سے بھی کچھ آگے نکل گئے
    عبدالحمید عدم
     
    shakeel orakzai and Zeeshanef like this.
  13. sab_grt

    sab_grt Active Member

    یا الہی نگاہ ناز پہ لائسنس کیوں نہیں
    یہ بھی قتل تو کر دیتی ہیں تیز دھار اآلے کی طرح
     
    shakeel orakzai and Zeeshanef like this.
  14. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    جناب، اردو پیجز اور بیت بازی میں خوش آمدید۔
    امید ہے آپ اسی طرح اچھی اچھی پوسٹ کرتے رہیں گے۔
     
  15. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    حسرت پہ اُس مسافرِ بے کس کی رویئے
    جو رہ گیا ہو بیٹھ کے منزل کے سامنے

    غلام ہمدانی مصحفی
     
  16. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    السلامُ علیکم جی ۔۔۔۔۔۔اوہ اورکزئی جی ہم نے کہاں جانا ہے ۔۔۔۔۔۔ بس یہیں یاد ِ رفتگاں کے سائے میں اونگھ رہے ہیں ۔۔۔۔۔ ہفتے دس دن بعد تھوڑی سے آنکھ کھول کر ماحول کا جائزہ لیتے ہیں جب چارسُو ویرانی ہی ویرانی دکھائی پڑتی ہے تو انا للہ ۔۔۔۔۔ پڑھ کے پوستیوں کی طرح پھر سے انٹا غفیل ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔
    بہر حال آپ نے ہمارا نام پکارا تو ہم نے اونگھتے اونگھتے ’ حاضر جناب ‘ کہہ کے حاضری لگوا لی ہے ۔۔۔۔۔
    اللہ کریم آپ کو خوش و خرم رکھیں ۔۔۔۔۔ آمین
     
    shakeel orakzai and Zeeshanef like this.
  17. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator


    وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بہت بہت شکریہ شرف بخشنے کا استاد المحترم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت ہی اچھا لگا اپ کو یہاں دیکھ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب بس کوشش
    کرتے ہیں روز حاضری لگانے کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ تعالیٰ اپ کو ہمشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے۔۔۔۔۔۔آمین۔۔
     
  18. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    یوں پریشاں ہوئیں تری یادیں
    جیسے اوراقِ گُل بکھر جائیں
     
  19. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    نہ جاؤ گھر کے شب افروز روزنوں پہ کہ لوگ
    دیا مکان میں جلتا بھی چھوڑ جاتے ہیں

    محشر بدایونی
     
  20. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    نہ چھیڑو مجھ سے باتیں خیر و شر کی
    میں شاعر ہوں اور اتنا جانتا ہوں
    محبت کا اگر خالق خُدا ہے
    تو میں ایسے خدا کو مانتا ہوں


    احمد ندیم قاسمی
     

Share This Page