Urdu Bait Bazi 2016

Discussion in 'Urdu Adab & Shayeri' started by Zeeshanef, Apr 4, 2016.

Tags:
  1. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    نکل جاتا ہوں خود اپنے حصارِ ذات سے باہر
    میں اکثر پاؤں پھیلانے میں چادر بھول جاتا ہوں
    بھارت بھوشن پنت
     
    Zeeshanef likes this.
  2. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے خود مختاری کی
    چاہے ہیں سو آپ کرے ہیں، ہم کو عبث بدنام کیا

    میر تقی میر
     
    shakeel orakzai likes this.
  3. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    ایک دن تو ختم ہو گی لفظ و معنی کی تلاش
    ایک دن تو مجھ کو میرا مدعا مل جائے گا
    ایک دن تو اپنے جھوٹے خول کو توڑے گا وہ
    ایک دن تو اس کا دروازہ کھلا مل جائے گا


    عدیم ہاشمی
     
    Zeeshanef and shakeel orakzai like this.
  4. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    اک اجڑی ہوئی حسرت ہے کہ پاگل ہو کر
    بین ہر شہر میں کرتی ہوئی دیکھی گئی​
     
    Zeeshanef likes this.
  5. Azka Khalid

    Azka Khalid New Member

    Yeh Teri tawajoh ka ejaz hai k mujh sy
    Har shakhs tery shehar ka barham hai Meri jaan
     
    shakeel orakzai and Zeeshanef like this.
  6. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    نہ ذوقِ گریباں، نہ پرواۓ داماں
    نگاه آشناۓ گل و خار ہیں ہم

    مرزا غالب
     
    shakeel orakzai likes this.
  7. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator


    میرے ساتھی کا بدن نیلا ہوا
    زہر اُس کے جسم کے اندر بھی تھا
     
  8. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    اب یادِ رفتگاں کی بھی ہمّت نہیں رہی
    یاروں نے کتنی دور بسائی ہے بستیاں

    فراق گورکھ پوری
     
    shakeel orakzai likes this.
  9. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    نہ رہی وہ بزم عشرت ، نہ وہ عیش جاودانہ
    تیری اک نظر نے لوٹا میری عمر کا خزانہ
    نہ کہیں کا تونے چھوڑا مجھے گردش زمانہ
    نہیں ڈھونڈنے سے ملتا کہین اب کوئی ٹھکانہ


    سید نصیر الدین نصیر
     
    shakeel orakzai and Zeeshanef like this.
  10. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator


    ہم اہلِ دل ہیں محبت کی نسبتوں کےامین
    ہمارے پاس زمینوں کا گوشوارہ نہیں
     
    Zeeshanef likes this.
  11. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    نہ ہو' حسنِ تماشا دوست' رسوا بے وفائی کا
    بہ مہرِ صد نظر ثابت ہے دعویٰ پارسائی کا

    مرزا غالب
     
    shakeel orakzai likes this.
  12. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator


    اپنے سے کچھ کہو نہ پرائے سے کچھ کہو
    دل سوز و دل گداز سماں دیکھتے چلو
    حبیب جالب
     
  13. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    وہ ایک نظر کی جنبش سے سب دل کی بستی لُوٹ گیا
    وہ جس سے آنکھیں چار ہوئیں تو ہاتھ سے ساغر چھوٹ گیا


    شکیل بدایونی
     
  14. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    آ، کہ مری جان کو قرار نہیں ہے
    طاقتِ بیدادِ انتظار نہیں ہے

    مرزا غالب
     
  15. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    یہ درد کی تنہائیاں ، یہ دشت کا ویراں سفر
    ہم لوگ تو اُکتا گئے ، اپنی سُنا ! آوارگی


    محسن نقوی
     
    Zeeshanef likes this.
  16. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    یہی جانا کہ کچھ نہ جانا ہاے
    سو بھی اِک عمر میں ہوا معلوم

    میر تقی میر
     
  17. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    مجھے بُھلا دیا ہوتا فقط تو جائز تھا ۔۔۔۔۔
    وہ میرے ساتھ مگر خود کو بھی تو بھول گئی


    فرحت عباس شاہ
     
    Zeeshanef likes this.
  18. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست نا صح
    کوئی چاره ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا

    مرزا غالب
     
  19. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    اب کُھل گیا ہے مجھ سے تو حد سے گُذر گیا
    ورنہ وہ دیکھنے میں تو بےحد متین تھا

    منظور عارف
     
  20. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    ایک سلگتی یاد ، چمکتا درد ، فروزاں تنہائی
    پوچھ نہ اس کے شہر سے ہم سوغاتیں کیا کیا لائے ہیں


    حبیب جالب
     

Share This Page