Urdu Bait Bazi 2016

Discussion in 'Urdu Adab & Shayeri' started by Zeeshanef, Apr 4, 2016.

Tags:
  1. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    نہ میں مضطرؔاُن کا حبیب ہوں، نہ میں مضطرؔاُن کا رقیب ہوں
    جو بگڑ گیا وہ نصیب ہوں، جو اُجڑ گیا وہ دیار ہوں

    مضطر خیرآبادی
     
    shakeel orakzai likes this.
  2. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    ‎نظر سے قتل کر دو نہ ہو تکلیف دونوں کو
    تمہیں خنجر اٹھانے کی مجھے سر جھکانے کی​
     
  3. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    ‎نظر سے قتل کر دو نہ ہو تکلیف دونوں کو
    تمہیں خنجر اٹھانے کی مجھے سر جھکانے کی​
     
  4. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    یہ دل کیوں ڈوب جاتا ہے اُسی سے پُوچھ لوں گا میں
    ستارا شامِ ہجراں کا ادھر بھی آ نکلتا ہے


    آفتاب حسین
     
  5. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    یہ میرا مڑ مڑ کے دیکھ لینا بھی ہے مری شانِ رہبرانہ
    قدم میں کس طرح تیز کردوں کہ میرے پیچھے ہے اک زمانہ

    جمیل مظہری
     
  6. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    ہم ترکِ ربط و ضبطِ محبت کے باوجود
    سو بار کھنچ کے کوچہِ جاناں میں آ گئے
    ہر چند اہلِ ہوش تھے اربابِ زندگی
    لیکن فریبِ گردشِ دوراں میں آ گئے



    شکیل بدایونی
     
    Zeeshanef likes this.
  7. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    یوں ہی سا تھا کوئی جس نے ہمیں مٹا ڈالا
    نہ کوئی چاند کا ٹکڑا، نہ کوئی زہرہ جبیں

    فراق گورکھ پوری
     
  8. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member


    نہ جانے کونسی منزل ہے جو بیگانہِ غم ہوں
    مجھے راس آ گیا کیا عشق میں بے دست و پا ہونا

    سرور عالم راز سرور
     
    Zeeshanef likes this.
  9. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    آگے جمالِ یار کے معزور ہوگیا
    گل اک چمن میں دیدۂ بے نور ہوگیا

    میر
     
  10. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member


    ایک دن تو ختم ہو گی لفظ و معنی کی تلاش
    ایک دن تو مجھ کو میرا مدعا مل جائے گا
    ایک دن تو اپنے جھوٹے خول کو توڑے گا وہ
    ایک دن تو اس کا دروازہ کھلا مل جائے گا

    عدیم ہاشمی
     
  11. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    اپنے ملنے سے منع مت کر
    اِس میں بے اختیار ہیں ہم

    خواجہ میر درد
     
  12. ajmal_anjum

    ajmal_anjum Well-Known Member

    میں سو رہا تھا کسی یاد کے شبستاں میں
    جگا کے چھوڑ گئے قافلے سحر کے مجھے


    ناصر کاظمی
     
    Zeeshanef likes this.
  13. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    یہ احترامِ تعلّق، یہ احتیاط تو دیکھو
    کہ زندگی کو کبھی ہم نے رائگاں نہ کہا

    جمیل الدّین عالی
     
  14. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator


    اس پیکرِ خاکی میں اک شے ہے سو وہ تیری
    میرے لئے مشکل ہےاس شے کی نگہبانی!
    علامہ اقبال
     
    Zeeshanef likes this.
  15. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    یاد کسی کو کرلیا، چپکے سے دل میں رو لیے
    اس کے سوا اب اور کیا رہ گیا اختیار میں

    صادق القادری
     
    shakeel orakzai likes this.
  16. madihakhan

    madihakhan New Member

    arz kiya hai

    Fitrat hai insan ki zidd pe arr jaana
    jo araam se na mile woh ishq ban jaata hai

    by me :D
     
  17. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    یادِ ماضی عذاب ہے یا رب
    چھین لے مجھ سے حافظہ مرا
     
    Zeeshanef likes this.
  18. Zeeshanef

    Zeeshanef Well-Known Member

    آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت
    اسباب لُٹا راہ میں یاں ہر سفری کا

    میر تقی میر
     
    shakeel orakzai likes this.
  19. shakeel orakzai

    shakeel orakzai Super Moderator

    اب اپنے دوسرے پھیرے کے انتظار میں ہوں
    جہاں جہاں مرے دشمن ہیں تاڑ آیا ہوں
    میں اُس گلی میں گیا اور دل و نگاہ سمیت​
    جمال جیب میں جو کچھ تھا جھاڑ آیا ہوں​

    جمال احسانی​
     
    Zeeshanef likes this.
  20. Asif AkaSh Marwat

    Asif AkaSh Marwat New Member

    نازکی ان کے لب کی کہیے...
    پنکھڑی اک گلاب کی سی ہےـ
    ;-)
    :-*
     
    Zeeshanef likes this.

Share This Page